Videos
Pictures of Yasin
Songs and Music

 

 

Nasir Kazmi

 

Following the steps of George.W.Hayward:: Yasin Valley
 
Header

یہ جو سرگشتہ سے پھر تے ہیں کتابوں والے
ان سے مت مل کہ انہیں روگ ہیں خوابوں والے

 

اب مہ و سال کی مہلت نہیں ملنے والی
آچکے ا ب تو شب و روز عذابو ں والے

 

اب تو سب دشنہ و خنجر کی زباں بو لتے ہیں
اب کہاں لوگ محبت کے نصابوں والے

 

جو دلوں پر ہی کبھی نقب زنی کرتے تھے
اب گھروں تک چلے آئے وہ نقابوں والے

 

زندہ رہنے کی تمنا ہو تو ہو جا تے ہیں
فا ختا َوں کے بھی کردار عقابوں والے

 

نہ مرے زخم کھلے ہیں نہ ترا رنگِ حنا
اب کے موسم ہی نہیں آ ےَ گلابوں والے

 

یوں تو لگتا ہے کہ قسمت کا سکندر ہے فراز
مگر انداز ہیں سب خانہ خرابوں والے

 

احمد فراز

 
 
 
Yasin Valley All Rights Reserved 2008-2009 © www.yasinvalley.com Administration Contact