Videos
Pictures of Yasin
Songs and Music

 

 

Nasir Kazmi

 

Urdu Poetry, Pakistan

میں مر مٹا تو وہ سمجھا یہ انتہا تھی میری
اسے خبر ہی نہ تھی خاک کیمیا تھی میری


میں چپ ہوا تو وہ سمجھا کہ بات ختم ہویِ
پھر اس کے بعد تو آواز جا بجا تھی میری


جو طعنہ زن تھا مری پوشش دریدہ پر
اسی کے دوش پہ رکھی ہوئی قبا تھی میری


میں اس کو یاد کروں بھی تو یاد آتا نہیں
میں اس کو بھول گیا ہوں یہی سزا تھی میری


شکست دے گیا اپنا غرور ہی اس کو
وگرنہ اس کے مقابل بساط کیا تھی مری


کہیں دماغ کہیں دل کہیں بدن ہی بدن
ہر اک سے دوستی یاری جدا جدا تھی میری


کوئی بھی کوےَ محبت سے پھر نہیں گزرا
تو شہر عشق میں کیا آخری صدا تھی میری


جو اب گھمنڈ سے سر کو اٹھا ےَ پھرتا ہے
اسی طرح کی تو مخلوق خاک پا تھی میری


ہر اک شعر نہ تھا در خور قصیدۃ دوست
اور اس سے طبع رواں خوب آشنا تھی میری


میں اس کو دیکھتا رہتا تھا حیرتوں سے فراز
یہ زندگی سے تعارف کی ابتدا تھی میری


 

میں مر مٹا تو وہ سمجھا


تیرا غم اپنی جگہ، دنیا کے غم اپنی جگہ


نہ شب و روز ہی بدلے ہیں، نہ حال اچھا ہے
کہیں دماغ کہیں دل، کہیں بدن ہی بدں
پر تیری سادہ بیانی اور ہے
Yasin Valley All Rights Reserved 2008-2009 © www.yasinvalley.com Administration Contact